حرم شریف

 


دنیاکےبت کدوں میں پہلاوہ گھر خداکا ہم
اس کے پاسباں ہیں وہ پاسباں ہمارا"بےشک سب پہلاگھرجولوگوں(کی عبادت )کے لئے بنایاگیاوہی جومکہ میں ھے'برکت والاھےاورسارےجہان والوں کےلئے(مرکز)ہدایت ہے.(آل عمرون آیت96).
پوری کائنات میں اللہ کا سب سے پہلا گھر ہونے کا شرف کعبہ انور کو حاصل ھے.جسے تخلیق آدم(علیہ السلام)سےدوہزارسال قبل فرشتوں نے تعمیر کیااوراس کے بعدتقریبا27 مرحلوں میں موجودہ شکل تک پہنچا.نورمجسم رحمت عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نےاسی شہر کی مقدس سرزمین پرنزول اجلال فرمایا.پہلی وحی یہیں نازل ہوئی.یہیں پراعلان نبوت فرمایا.یہیں سے سفر معراج شروع ھوا.اسی گھر کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی خواہش پر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بیت المقدس کی بجائے مسلمانان عالم کے لئے قبلہ قراردیا گیا.اسی بیت اللہ کی حدود مقرر کرکےحرم قراردیاگیااورکافروں کو اس کی حدود میں داخل ھونے سے روک دیا گیا.اسی بیت اللہ کی حدود میں کوئی آفاقی خواہ کسی طرف سے بھی آئے بغیراحرام کے داخل نہیں ھو سکتا.یہی مقام ہے کہ جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ عبادت الہی ھوتی ھے.حتی کہ اگر اللہ تعالی کسی فرشتے کو بھی حدودحرم میں بھیجتاھے تو وہ احرام تبیہہ کہتا ھوا حاضر ھوتا ھے.اور یہ کعبہ شریف کی عظمت ھے.یہی مقام ھے کہ جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ عبادت الہی ھوتی ھے.سیدنا عبداللہ بن عمر(رضی اللہ تعالی عنہما.) فرماتے ہیں حضور(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)نے ارشاد فرمایا.”جوشخص مکہ میں فوت ھوا گویا آسمان اول پر اسے موت آئی“.

Comments

Post a Comment