سورہ الرحمن


 سوال

سورہ الرحمٰن میں ایسی کیا خاصیت ہے جس کی مدد سے جان لیوا بیماریوں کا علاج ہو جاتا ہے؟

جواب

جب ہم سورہ رحمٰن کو پڑھتے ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ اس میں ایک خاص قسم کا ردھم ہے جب قاری صاحب اس کی تلاوت کرتے ہیں تو بڑے ہی ردھم کے ساتھ پڑھتے ہیں جس میں بار بار اللہ کی نعمتوں کو ذکر ہو رہا ہے ’’،کہ تم اللہ کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاو گے‘‘ تو ماحول میں وائبریشن ہوتی ہے جو کہ ہمارے ذہن پر اثر ڈالتی ہے اور اس کی فریکوئنسی ہمارے دماغ کو تقویت بخشتی ہے۔ اللہ نے انسان کے ذہن میں اتنی طاقت رکھی ہے کہ اگر وہ سوچ لے کہ مجھے آج بخار ہو جائے گا تو یقینا بخار ہو جائیگا اور جب وہ کہے کہ میرا بخار شام تک اتر جائے گا تو شام تک اتر جاتا ہے ۔دراصل ذہنی قوتیں انسان کو بیماری سے لڑنے میں مدد فراہم کرتیں ہیں۔ قاری باسط کی آواز میں اس لیے کہا جاتا ہے کیوں کہ جب وہ سورت الرحمن کی تلاوت کرتے ہیں تو خاص ردھم کے ساتھ کرتے ہیں۔ ویسے تو پورا کلام قرآن پاک بہت پر اثر ہے لیکن کو شش کریں کہ فجر کے بعد اور اگرہو سکے تو تہجد کے بعد آواز کے ساتھ سورت الرحمن پڑ ھیں تو اس کے بے شمار اثرات مرتب ہو تے ہیں ۔

Comments