خانہ کعبہ کا اندرونی منظر

 کعبہ شریف سرزمین  عرب پر عبادت کے لیے بننے والا اللہ تعالی کا پہلا  گھر ھے اس کے اندر تین ستون ہیں ان ستونوں کی لکڑی گویا کہ جنت کی اعلی ترین لکڑیوں میں سے ایک ھے- لکڑی کے یہ تنیوں ستون صحابی رسول ( ص) سیدنا عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہ نےآج سے صدیوں پہلے بنوائے تھے- ان تنیوں ستونوں کے درمیان بیچوں بیچ گزرتی ھوئی ایک  پتلی سی شہہتیر نما لٹھ آویزاں ھے جس پر   کعبتہ اللہ کے تحائف اور نوادرات لٹکے ھوئے ہیں -  باب کعبہ کے متوازی ایک اور دروازہ تھا جس کا دیوار میں نشان نظر آتا ھے






یہاں نبی کریم (ص)  نماز ادا فرمایا کرتے تھے - کعبہ کے اندر رکن عراقی کے پاس سنہری رنگ کا دروازہ ” باب توبہ “ کہلاتا ھے جس  کا رخ مدینہ طیبہ کی طرف ھے 

کعبہ شریف  کے اندر کوئی روشنی کا انتظام نہیں بلکہ اللہ تعالی کے نور کی روشنی موجود ھے- اورچھت پر سوا میٹر کا شیشے کا  ایک حصہ ھے جو کہ قدرتی روشنی اندر پہنچاتاھے








کعبہ شریف کے اندرکی تعمیر گویا کہ سنگ مرمر کےجنتی نما پتھروں سے کی گئی ھے- اور اعلی قسم کے جنتی نما پردے بھی لٹکا دیے گئے ہیں- جبکہ قدیم  ہدایات پر مبنی ایک جنتی صندوق بھی اندررکھا ھوا ھے-( زیارات مکہ ومدینہ)

Comments