قرآنی شفارش سے 2سکیل سے 12 سکیل میں ترقی پائی.
آپ کی کتاب "مجھے شفاء ملی" اس کتاب میں میں عظمت قرآن کے واقعات درج تھے پڑھ کر خوشی ھوئی کہ قرآن پاک ہی ہمارے ہر مسلہ کا حل ھے.میرا ایک کام جو آٹھ نو سال سے اٹکا ھوا تھا اس کے لیے میں نے بہت کوشش کی بڑی سے بڑی سفارش بھی کروائی لیکن کام نھں ھورہا تھا اور آخر میں مایوس ھوگیا.ہمارے محکمہ میں ایک آفیسر ٹربانسفر ھوکر آیا میں ان کے پاس گیا میں نے انہیں اپنا مسلہ بیان کیا کہ میرا سکیل 12 ھے لیکن مجھے سکیل 2میں رکھا ھوا ھے لہزا آپ مہربانی کریں مجھے 12سکیل کالیٹر نکوادیں.آفیسر نے کہا کہ آپ اپنے کاغزات مجھے دے دو میں کچھ کرتا ھوں.کافی دن گزرنے کے بعد میں نے آفیسر کو کال کی کہ میرے کام کا کیا بنا.تو انہوں نے کہا کہ آپ کا کام میرے بس سے باہر ھے میں نھں کر سکتا آپ مجھسے بھی اعلی آفیسر کے پاس جائیں.میں یہ سن کہ مایوس ھوا لیکن میں نے سورہ قریش کا وظیفہ کرنا نھں چھوڑا مجھے یقین تھا کچھ نہ کچھ ضرور ھوگا.اب میرے پاس اعلی افسران سے کوئی تعلق یا سفارش کے لیے کوئی حوالہ نھں تھا.مگر میرے پاس سب سے بڑی سفارش قرآن کریم تھی.سب سے بڑا افسر میرے گھر پڑا میرا قرآن تھا میں نے قرآن پاک کی سورہ قریش مسلسل پڑھنا
شروع کر دی .گھر سے پڑھتا ھوا نکلا راستے میں ایک دوست ملا.میں نے اس کو اپنی تمام پریشانی سے آگاہ کیاتوکہنے لگا کہ میرا ایک دوست ھے اور وہ بھی افسر ھے لیکن کسی دوسرے محکمے میں ھے اس کے پاس چلتے ہیں شایدوہ کسی سے آپ کا کام کروادے.اگلے روز ہم وہاں اس کے پاس گے میں نے اس کو اپنامسلہ بتایا اس نے کہا ایک میرا تعلق والا ھے آپ کل وہاں چلے جائیں ان شاءاللہ مجھے امید ھے آپ کا کام ھوجائے گا.اس دوران میں نے سورہ پڑھنا نھں چھوڑا سارا سارا دن پڑھتا رہتا.اگلے دن اس افسر کے پاس گے تو اس نے کہا کہ آپ سیدھا سیکرٹری کے پاس چلے جاؤمیں اس کو کال کردیتا ھوں میں فوراسے سیکرٹری کے آفس گیا.ابھی میں سیکرٹری کے آفس کے باہر جا کہ بیٹھا ہی تھا کہ سیکرٹری کے کمرے سے ایک شخص باہر آیا اور اس نے میرا نام پکارا میں فوراسے کھڑا ھوگیا.اور کہا میرانام ھے وہ مجھے اندر سیکرٹری کے پاس لے گیا میں نے اس کو تمام صورتحال سے آگیاکیااور میرے تمام کاغزات رکھ کہ مجھے دو دن کا وقت دے دیا.میں دو دن کے بعد میں دوبارہ سیکرٹری کے آفس گیا تو اس نے مجھے لیٹر دے دیا جس میں لکھا تھا آپ کو 12 سکیل میں کردیاگیاھے
میں لیٹر لے کر اپنے آفس آیا سب حیران تھے کہ اس نے یہ کام کیسے کروالیا.یہ سب قرآنی سفارش کی ہی برکت تھی کہ میرا ناممکن کام ھوگیا..سبحان اللہ.
Comments
Post a Comment