سورة الم نشرح اکیس بار صبح و شام اول و آخر تین بار درودشریف طالب علم خود پڑھ لے یا ماں پڑھ کر دم کر دے بہت پُرتاثیر چیز ہے جس وقت بچہ پڑھنے بیٹھے تین بار سورة الم نشرح پڑھ لے ،آپ کوئی چیز مطالعہ کر رہے ہیں آپ کہتے ہیں مجھے یاد رہے تین بار سورة الم نشرح پڑھ کے وہ چیز پڑھیں وہ چیز اللہ کے فضل سے یاد رہے گی یا جس وقت وہ موقع ہو گا اللہ پاک وہ یاد دلا دے گا ،حافظے کے لیے، یادداشت کے لیے بچوں کے تعلیمی کیرئیر کے لیے ،بچوں کی تعلیمی ترقی کے لیے ،بچوں کے فیوچر اور مستقبل کے لیے سورة الم نشرح حافظے کو کھول دے، الم نشرح دل کو کھول دے ،لکنت کے لیے اکیس دفعہ یا اکتالیس دفعہ صبح و شام، جن کی زبان اڑتی تھی لکنت تھی اللہ پاک نے ان کی زبان کھول دی۔ الم نشرح دل کی دنیا کھول دے جن کا دل اللہ کی طرف راغب نہ جن کا دل نیکی کی طرف بند ہوتا ہے دل پر ہاتھ رکھ کر 11دفعہ پوری سورة الم نشرح پڑھ لے اللہ دل کی دنیا کھول دیتا ہے ،بعض لوگ قرآن پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے ،حدیث پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے کوئی دینی کتاب پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پڑھ پاتے یا کوئی سائنس کی کتاب بہت مشکل کتاب پڑھنا چاہتے ہیں نہیں پ...
بسم اللہ الرحمن الرحیم. بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلاق نبی کے پیروکار ہیں ان کا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا. آپ ان کے غلاموں کی روشن زندگی کو پڑھیں.سوچیں !فیصلہ آپ کے پاتھ میں ھے. غیر مسلم مہمان سے حسن سلوک. سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ھے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس ایک کافر بطور مہمان آکر ٹھہرا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے بکری کا دودھ پیش کیا.اس نے پی لیا.پھر دوسری پیا.یہاں تک کہ وہ سات بکریوں کا دودھ پی گیا.(مسلم2063). غیرمسلموں سے تحفہ قبول کرنا. سیدنا ابو حمیدساعدی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ھے کہ ایلہ کے بادشاہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں ایک سفیدرنگ کا خچر تحفہ بھیجا اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے ایک چادر عطا مرمائی (البخاری 14812).یہ علاقہ شام کے شروع اور حجاز کے آخرمیں تھا.اس بادشاہ کا نام یوحنابن روبہ بتایا جاتا ھے اور یہ عیسائی تھ...
Comments
Post a Comment