اسلام اور رواداری اسلام کا غیر مسلموں سے روا داری کا پیغام
بسم اللہ الرحمن الرحیم.
بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلاق نبی کے پیروکار ہیں ان کا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا. آپ ان کے غلاموں کی روشن زندگی کو پڑھیں.سوچیں!فیصلہ آپ کے پاتھ میں ھے.
غیر مسلم مہمان سے حسن سلوک.
سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ھے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس ایک کافر بطور مہمان آکر ٹھہرا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے بکری کا دودھ پیش کیا.اس نے پی لیا.پھر دوسری پیا.یہاں تک کہ وہ سات بکریوں کا دودھ پی گیا.(مسلم2063).
غیرمسلموں سے تحفہ قبول کرنا.
سیدنا ابو حمیدساعدی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ھے کہ ایلہ کے بادشاہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں ایک سفیدرنگ کا خچر تحفہ بھیجا اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے ایک چادر عطا مرمائی (البخاری 14812).یہ علاقہ شام کے شروع اور حجاز کے آخرمیں تھا.اس بادشاہ کا نام یوحنابن روبہ بتایا جاتا ھے اور یہ عیسائی تھا.(شرح مسلم اللنوی121/4).
Comments
Post a Comment