کامیاب لیڈرکیسے سوچتاہے؟ (قاسم علی شاہ) شکور ابو غزالہ فلسطین میں پیدا ہوا ،وہاں پلا بڑھا ، تعلیم حاصل کی لیکن پھر حالات نے ایسی کروٹ بدلی کہ1948ء میں اس کو اپنا وطن چھوڑکر سعودی عرب کی طرف ہجرت کرنا پڑا۔اس نے ایک ریلوے کمپنی میں ملازمت اختیار کی اور 13سال تک کام کیا لیکن زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی ۔اس کی خواہش تھی کہ میں نے جس طرح پرمشقت زندگی جی ہے ، میرے بچوں کی زندگی ایسی نہ ہو۔اس مقصد کے لیے وہ لبنان چلا آیا۔یہاں اس نے ایک کے بعد ایک کام شروع کیا، 10مختلف کاروباروں میں کبھی وہ کامیاب ہوا اور کبھی ناکام ۔البتہ ایک صبح جب وہ اُٹھا تواس کو یہ لرزادینے والی خبر ملی کہ وہ کنگال ہوچکا ہے ۔اس نے جس بینک میں اپنا سرمایہ رکھا تھا وہ سارا کا ساراڈوب گیا۔یہ خبر اس پرقیامت بن کر گری ، وہ شدید مایوس ہو گیالیکن ابھی زندگی کا کھیل باقی تھا۔کچھ عرصہ بعد اس کو اطلاع ملی کہ تیل کی بدولت ساری دنیا سعودی عرب کا رُخ کررہی ہے۔چوں کہ اس نے زندگی کے زناٹے دار تھپڑ کھائے تھے اس لیے اس وہ جان گیا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے۔ وہ جدہ آیا اور حالات کاجائزہ لیاتومعلوم ہوا کہ باہر سے آنے والے لوگ عربوں...