کیا اچھی صحت کے لیے دوپہر کا کھانا چھوڑا جا سکتا ہے ؟
سوال
کیا اچھی صحت کے لیے دوپہر کا کھانا چھوڑا جا سکتا ہے ؟
جواب
برصغیر کے علاوہ پوری دنیا میں آپ کو دو وقت کا کھانا ملے گا، ایک صبح کا ناشتا اور رات کا کھانا لیکن برصغیر میں آپ کو صبح، دوپہر اور رات کا کھانا ملے گا۔ اس کے بارے میں تو باقاعدہ ایک مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ اگر آفس میں پیون کو دوسرے کاموں میں مصروف کر دیا جائے اور آفس میں تمام لوگ اپنے کام خود کریں تو ان کے وزن میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ اچھی ورزش بھی ہو جائے گی۔ گھر میں آنے کے بعد ٹی وی دیکھتے ہیں اور کوئی واک وغیرہ نہیں کرتے ہیں اس سے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں ایک اور بڑی پریکٹس ہے کہ کھانوں کے درمیانی وقفے میں بھی کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں اور اس سے وزن بڑھتا چلا جاتا ہے۔ اگر وزن کم کرنا ہے تو ناشتا کرنے کے بعد دوپہر تک کچھ نہ کھائیں اور دوپہر کے کھانے کے بعد رات کے کھانے تک کچھ نہ کھائیں جب آپ اس کی مسلسل پریکٹس کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ ہر مہینے پندرہ پونڈ وزن کم ہو نا شروع ہو جائے گا۔ یہ بڑا آزمودہ نسخہ ہے۔
Comments
Post a Comment