قاسم علی شاہ

 سوال ۔۔ معاشرے میں بہتری لانے کے لیے کون سے اقدامات کرنے ضروری ہیں ؟

۔۔سرفراز شاہ صاحب

آپ اپنے آفس میں چیزوں کو بہتر کرنے کے لیے ہر روز اصلاحات  کرتے رہتے ہیں لیکن اس بات کو بھی مدنظر رکھتے ہیں کہ جو اصلاحات  کی گئیں اس کا رزلٹ کیا آرہا ہے۔ اگر وہ رزلٹ نہیں آرہا جو آپ چاہتے ہیں تو اس میں تبدیلی لے آتے ہیں۔

ہم سے کو تاہی یہ ہو رہی ہے کہ ہم نے وعظ، موٹیویشنل گفتگو اور کتابیں لکھنا شروع کر دیں لیکن یہ نہیں دیکھا کہ اس کے اثرات کیا مرتب ہو رہے ہیں؟ ہم نے یہ جانچا ہی نہیں ،ہر آدمی اپنے طور پر کام کر رہا ہے اور ہر ایک کے مقاصد مختلف ہیں۔ میں عام طور پر کہتا ہوں چاروں طرف علم تقسیم ہو رہا ہے لیکن اس کو ماپنے کے لیے کوئی معیار مقرر نہیں ہے۔ اس لیے معاشرے میں اس کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہو رہے ہیں ۔اگر اس علم کو جانچنے کا معیار مقرر ہو جائے تو یہ معلوم ہو جائے گا کہ علم کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تربیت بھی ضروری ہے ۔

Comments